وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات

0
                                     

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں تحصیل جھنگ میں ستھرا پنجاب مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس حوالہ سے چرچی گراﺅنڈ میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خرم شہزاد بھٹی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مرحبا نعمت ، اسسٹنٹ کمشنر سمیت سابق ایم پی اے محمد اسلم بھروانہ ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی سلطان سکندر بھروانہ،شرجیل عباس قریشی و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات، سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد اور شہری بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ستھرا پنجاب مہم کے تحت تحصیل جھنگ کے ہر گلی محلہ میں گرینڈ صفائی آپریشن کیا جائیگا۔ 


















تحصیل کو زیرو ویسٹ کرنے کیلئے تمام مشینری فیلڈ میں ہمہ وقت متحرک رہے گی۔اس موقع پر بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ستھرا پنجاب مہم کے تحت جاری آپریشن میں50 سے زائد ٹرالیاں،بلیڈ ٹریکٹرز، لوڈرز اور دیگر مشینری ورکنگ میں رہیگی جبکہ پندرہ سو سے زائد سینٹری سٹاف اس مہم میں سرگرم عمل رہیگا۔صفائی آپریشن کے دوران اٹھایا جانیوالا کوڑا کرکٹ روزانہ کی بنیاد پرمشینری کے ذریعے مخصوص جگہوں پر ٹھکانے لگایا جائیگا۔بعد ازاں روڑ شو کا انعقاد بھی ہوا.
۔رپورٹ رانا شہباز عزیز جھنگ




واپس آئیں

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کوئی غلط کمنٹ سے گریز کریں

ایک تبصرہ شائع کریں (0)