پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی بھرتیاں،
انویسٹیگیشن آفیسر کے امیدواروں کی دوڑ اور جسمانی پیمائش اور قد کا مرحلہ مکمل اور پہلے مرحلے میں صوفی موڑ سے فیصل آباد بائی پاس تک 1600 میٹر کی دوڑ ہوئی۔کامیابی کےلئے میل امیدوار کو 8 منٹس میں مقررہ پوائنٹ پر پہنچنا تھا،جبکہ فی میل امیدواروں کو 12 منٹس میں طے کیا انویسٹیگیشن آفیسر کے لیے 54 خواتین امیدوار سمیت مجموعی طور پر 313 درخواستیں موصول ہوئیں.54 خواتین میں سے 40 نے دوڑ میں حصہ لیا، 24 خواتین امیدواروں نے مقرر کردہ فاصلہ 12 منٹ میں طے کر کے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا۔259 مرد امیدواروں میں سے 165 نے دوڑ میں حصہ لیا۔ 92 مرد امیدواروں نے مقرر کردہ فاصلہ آٹھ منٹ میں طے کر کے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا ۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے دوڑ کے اس مرحلے کو مکمل شفاف بنانے کے لیے افسران کو مختلف فرائض پر لگایا۔۔۔
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ڈی پی او کیپٹن ر بلال افتخار کیانی بھی موقع پر موجود رہے۔۔۔۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز مرحبا نعمت، رائے خرم شہزاد بھٹی، اسسٹنٹ کمشنرز بھی موجود تھے۔بعد ازاں پولیس لائن جھنگ میں پہلے مرحلے کے کامیاب امیدواروں کی جسمانی پیمائش اور قد کا معائنہ کیا گیا۔دوسرے مرحلے میں 92 میل امیدوار اور 24 فیمیل امیدواروں کی جسمانی پیمائش اور قد کا معائنہ ہوا۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر بھرتی کے دونوں مرحلوں کی نگرانی کیلئے از خود موجود رہے۔ رپورٹ رانا شہباز عزیز جھنگ
کوئی غلط کمنٹ سے گریز کریں