اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کو انصاف کی بروقت فراہمی کیلئے # To provide timely justice to citizens under the open door policy

0

              

جھنگ ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کو انصاف کی بروقت 

فراہمی کیلئے چوکی علی آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔ 

ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل کے فوری اور موثر حل کیلئے پولیس افسران کو موقع پر احکامات جاری کئے ۔ ڈی پی او نے شہریوں سے منشیات فروشی کی صورتحال اور ٹاؤٹوں کی مداخلت کے بارے استفسار بھی کیا 




جس پر شہریوں نے کھلی کچہری میں جرائم کے خلاف موثر کارکردگی کو سراہتے ہوئے اعتماد کا اظہار کیا اور شہریوں کی نشاندہی پر ڈی پی او کی طرف سے پولیس افسران کو قحبہ خانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی تنبیہہ کی گئی ۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ شہریوں کے مسائل کو انکی دہلیز پر حل کرنے کیلئے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔منشیات فروشی کے خاتمے کیلئے جھنگ پولیس موثر کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ پبلک سروس ڈلیوری میں مزید بہتری کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ۔

واپس آئیں ۔
عامر خان

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کوئی غلط کمنٹ سے گریز کریں

ایک تبصرہ شائع کریں (0)