پی ٹی آئی کے ڈی چوک دھرنے میں زخمی ہونے والے کارکن -آج وہ انتقال کرگئے

0

پی ٹی آئی کے ڈی چوک دھرنے میں زخمی ہونے والے کارکن شاہ نواز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔


  پلوڈھیری سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کارکن شاہ نواز 26 نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والے دھرنے کے دوران شدید زخمی ہوگیا تھا آج وہ انتقال کرگئے


کارکن کی نماز جنازہ جمعہ کو آبائی علاقہ پلوڈھیری میں ادا کرکے اسے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا ۔ نماز جنازہ میں پی ٹی آئی خیبر پختو نخوا کے صدر جنید اکبر، پارٹی رہنماؤں، کارکنوں اور علاقہ عمائدین نے کافی تعداد میں شرکت کی۔


وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی آمین گنڈاپور کی جانب سے گزشتہ روز ایم پی اے طفیل انجم نے 10 لاکھ روپے کا امدادی چیک شاہنواز کو دیا گیا تھا۔


یاد رہے کہ ڈی چوک دھرنے میں مردان سے تعلق رکھنے والا یہ دوسرا کارکن ہے جو جان کی بازی ہار ہے اس سے قبل بابینی کے ملک صدر علی احتجاج کے دوران جاں بحق ہوئے تھے۔

واپس آئیں ۔

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کوئی غلط کمنٹ سے گریز کریں

ایک تبصرہ شائع کریں (0)