لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا jhang ki pachain

0

 سرکاری

 نرخ 595 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود، مارکیٹ میں مرغی 700 سے 725 روپے فی کلو کے درمیان فروخت ہو رہی ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ فارمرز سرکاری نرخوں پر مرغی فراہم نہیں کر رہے، جس کی وجہ سے وہ سستا گوشت فروخت کرنے سے قاصر ہیں۔

شہریوں نے مرغی کے گوشت میں 100 روپے سے زائد اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سرکاری ریٹس پر مرغی کی فروخت یقینی بنائے۔ اس صورتحال پر ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے سخت نوٹس لیا ہے اور اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے خبردار کیا ہے کہ زائد قیمت پر مرغی اور دیگر اشیاء فروخت کرنے والوں کو بھاری جرمانے کیے جائیں گے اور ان کے خلاف مقدمات بھی درج ہوں گے۔ ان کی ہدایات پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گراں فروشوں کے خلاف متحرک ہو گئے ہیں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔ اب تک 70 خلاف ورزیوں پر 78 ہزار روپے جرمانے عائد کیے جا چکے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے اور انہیں منافع خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائے گا۔ اور رمضان المبارک میں قیمتوں کی خصوصی نگرانی کی جا رہی ہے ہر مکمن کوششں کی جاری ہے تاکہ شہریوں کو مہنگائی سے بچایا جا سکے۔

حکومت کی جانب سے قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں، لیکن اس کے باوجود مارکیٹ میں قیمتوں کی بے قابو صورتحال پر قابو پانے کے لیے مزید سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔ عوام کی توقع ہے کہ رمضان کے دوران ضروری اشیاء کی قیمتوں میں استحکام لایا جائے گا تاکہ وہ بغیر کسی مالی دباؤ کے اس مقدس مہینے کا بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کوئی غلط کمنٹ سے گریز کریں

ایک تبصرہ شائع کریں (0)