تھانہ مناواں میں پولیس اہلکار نے خاتون سے دست درازی کی کوشش کی جس پر اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا

0


 


لاہور:

تھانہ مناواں میں پولیس اہلکار نے خاتون سے دست درازی کی کوشش کی جس پر اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا۔


ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس  لے لیا جس پر واقعے میں ملوث اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔


پولیس اہلکار نے بھاگنے کی کوشش میں شہری ساجد پر فائرنگ بھی کی، زخمی ساجد کو طبی امداد کے لیے فوری اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔


متاثرہ شہری ساجد کی مدعیت میں نامزد ملزم امجد اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔


ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث گرفتار جو اہلکار امجد تھانہ شفیق آباد میں تعینات ہے، پولیس اہلکار کے خلاف محکمانہ کارروائی کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے، اہلکار کے خلاف سخت سے سخت قانونی اور محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


انہوں نے کہا کہ جو ایک اہلکار کی قانون کی خلاف ورزی پوری فورس کی بدنامی کا باعث بنتی ہے، محکمے میں موجود کالی بھیڑوں سے پولیس فورس کا کوئی بھی تعلق نہیں، کڑی ڈیوٹی کرنے والی فورس کی بدنامی کا باعث بننے والوں کی جگہ صرف جیل ہے۔

واپس آئیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کوئی غلط کمنٹ سے گریز کریں

ایک تبصرہ شائع کریں (0)