راولپنڈی:
وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خالہ کے بیٹے خالہ زاد بھائی کے گھر چوری کی واردات کرنے والے ملزم کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق لاکھوں روپے مالیت کے ساڑھے 7 تولے طلائی زیورات 50 ہزار روپے برآمد کر لیے اور۔ گرفتار ملزمان میں مبین، حسن رضا اور حماد شامل تھے۔
ملزم مبین مدعی کا خالہ کا بیٹا خالہ زاد بھائی تھا جس نے فیملی کی غیر موجودگی میں دوستوں کے ہمراہ چوری کی تھی۔ واقعے کا مقدمہ چند روز قبل تھانہ وارث خان میں درج ہوا تھا۔
ایس پی راول محمد حسیب راجہ کے مطابق ملزمان سے تفتیش کرکے سب ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے افراد کسی صورت قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
کوئی غلط کمنٹ سے گریز کریں