جھنگ ڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھنڈر نے سپیشل ایجوکیشن سینٹر کا دورہ کیا۔انہوںنے کلاس رومزکا معائنہ کیا اور تدریسی عمل کا جائزہ لیا

0

 

  جھنگ ڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھنڈر نے سپیشل ایجوکیشن سینٹر کا دورہ کیا۔انہوںنے کلاس رومزکا معائنہ کیا اور تدریسی عمل کا جائزہ لیااور بچوں کی تعلیمی قابلیت کے حوالہ سے سوالات کئے۔سکول انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر کو سکول کی کارکردگی بارے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب خصوصی تعلیم کے فروغ کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے اورخصوصی افراد کو جدید تعلیم سے آراستہ کیا جا رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ خصوصی بچوں کو معاشرے کا فعال اور مفید شہری بنانا ضلعی انتظامیہ کی ترجیح ہے۔ سپیشل ایجوکیشن سکولوں میں معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں 



اور سپیشل ایجوکیشن سکولوں کے معائنہ جات کا مقصد ان کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے بنیادی مرکز صحت کوٹ لکھنانہ کا تفصیلی دورہ کیا اورمریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری سمیت صفائی ستھرائی کا بھی جائزہ لیااور ادویات کے سٹاک کو بھی چیک کیا ۔ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹرز کو تمام انتظامات کو مزید موثر بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں اور علاج کے لئے آئے ہوئے مریضوں اور ان کے لواحقین سے علاج معالجہ اور طبی سہولیات کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے مریضوں کےلئے پینے کے صاف پانی کی دستیابی، بیٹھنے کےلئے بنچزکا بندوبست اور دستیاب جگہ پر بھرپور شجر کاری کرنے کے بھی احکامات جاری کئے۔دوران معائنہ ڈپٹی کمشنر کو مرکز صحت کے انتظامی وطبی امور سے بھی آگاہ کیاگیا۔

واپس آئیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کوئی غلط کمنٹ سے گریز کریں

ایک تبصرہ شائع کریں (0)