"شہری دفاع-عوامی تحفظ کی ضمانت"۔ شہری دفاع کی تربیت ہر مرد عورت کو حاصل کرنا لازم ہے

0


یکم مارچ 2025 انٹرنیشنل سول ڈیفنس ڈے کے حوالے سے

 گورنمنٹ کالج فار وومن جھنگ سٹی میں ایک سمینار کا 

انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز نعیم خان لاشاری




وائس پرنسپل کالج ہذا مس نجمہ ناہید، اسد سلیمان سول ڈیفنس آفیسر اور میڈم شازیہ کلثوم لیڈی چیف انسٹرکٹر و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر اسد سلیمان سول ڈیفنس آفیسر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال کا سول ڈیفنس تھیم "شہری دفاع-عوامی تحفظ کی ضمانت"۔مزید برآں سول ڈیفنس آفیسر نے بتایا کے شہری دفاع کی تربیت ہر مرد عورت کو حاصل کرنا لازم ہے تاکہ ہر شہری معاشرے کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کر سکے۔ اس موقع پر طالبات میں آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے اور بعد ازاں آگاہی واک بھی کی گئی۔اور انٹرنیشل سول ڈیفنس ڈے کے حوالے سے شہر کی مختلف جگہوں پر آگاہی فلیکسز بھی آویزاں کیے گئے

.رپورٹ رانا شہباز عزیز 

واپس آئیں ۔
Popup Example

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کوئی غلط کمنٹ سے گریز کریں

ایک تبصرہ شائع کریں (0)