جھنگ پولیس کا اعزاز ، کانسٹیبل دانش علی نے کراچی میں ہونے والی
انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں پاکستان ٹائٹل جیت لیا۔
ڈی پی او کیپٹن(ر) بلال افتخار کیانی
نے کانسٹیبل دانش علی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے
تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا۔ تفصیلات کے مطابق جھنگ پولیس کے کانسٹیبل دانش علی نے پاکستان باکسنگ کونسل کے زیر اہتمام کراچی میں ہونے والے انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں سپر فیدر ویٹ کیٹگری میں پاکستان ٹائٹل اپنے نام کیا ۔ ڈی پی او کیپٹن(ر) بلال افتخار کیانی نے کانسٹیبل دانش علی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ فٹنس کسی بھی فورس کے لیے انتہائی اہم ہے ۔ پولیس اہلکاروں کو جسمانی طور پر مضبوط اور صحت مند رکھنے کے لیے اقدامات عمل میں لائے گئے ہیں اس سلسلہ میں پولیس جمنیزئم کی بھی اپ گریڈیشن کی گئی ہے ۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ پولیس فورس کی فٹنس اور کھیل میں حصہ لینے والے پولیس افسران اور جوانوں کی
ویلفئیر کیلئے اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں
کیا آپ ہمارے ساتھ شامل ہونا چاہتےہیں؟
کوئی غلط کمنٹ سے گریز کریں