وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے تعلیم دوست ویژن کے تحت" پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب"سکول داخلہ مہم 2025-2026 یکم فروری سے جاری ہے۔اس حوالہ سے محکمہ تعلیم کی جانب سے ایک سمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ محکمہ تعلیم کے افسران، سٹاف ، شہری ، والدین اور بچوں سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجو د تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "
پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب"وزیر اعلیٰ پنجاب کا جدید اور جامع نظام تعلیم کی تشکیل کا انقلابی قدم ہے ۔ والدین اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخلہ کروائیں اور انہیں جدید اور معیاری تعلیم سے آراستہ کروائیں۔ انہوں نے تعلیم کی اہمیت اور اسکولوں میں داخلے کی شرح بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور سکول داخلہ مہم کے مقاصد پر روشنی ڈالی جس کا مقصد تعلیم کی اہمیت کے بارے میں آگاہی کو فروغ دینا،
والدین کو اپنے بچوں کو سکولوں میں داخل کروانے کی ترغیب دینا اور تمام اہل بچوں کو معیاری تعلیم تک رسائی یقینی بنانا ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ داخلہ مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کےلئے معاشرے کا ہر شہری اپنا کلیدی کردار ادا کرے۔ دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ضلع کے اسکولوں میں تعلیم کو فروغ دینے اور اندراج کی شرح بڑھانے کی کوششوں میں اہم کردار ادا کیا جائے گا۔۔رپورٹ رانا شہباز عزیز جھنگ
واپس آئیں ۔
کوئی غلط کمنٹ سے گریز کریں